پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ: پارکنگ ہدایات جاری

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بنگلہ دیش :ڈبل روڈ11فروری تک بن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے شائقین کیلئے پارکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،

پارکنگ برائے ریڈا سٹیکر وہیکلز والوں کوہدایت جاری کی گئی کہ راولپنڈی براستہ مری روڈچاندنی چوک سے آنے والی ریڈ اسٹیکرز گاڑیاں مری روڈسے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اورآرٹس کونسل میں پارک ہوں گی۔

اسلام آباد سے آنے والی ریڈ اسٹیکرز گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ /فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اورآرٹس کونسل میں پارک ہوں گی

پارکنگ برائے گرین اسٹیکر وہیکلز والوں کو ہدایت کی گئی کہ راولپنڈی براستہ مری روڈ،چاندنی چوک سے آنے والی گرین اسٹیکرز والی گاڑیاں مری روڈاستعمال کرتے ہوئے کڈنی سنٹرنزد6thروڈ میں پارک ہوں گی۔

اسلام آباد سے آنے والی گرین اسٹیکرز کی گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ اوردفترڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ،راولپنڈی میں پارک ہوں گی

،بلیو اسٹیکرز (میڈیا) کی گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ میں پارک ہوں گی،اسلام آباد سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کارپارکنگ پریڈگراؤنڈ میں رکھی گئی ہے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم پہنچایا جائیگا،راولپنڈی سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کار پارکنگ کڈنی سینٹرنزد 6th روڈ میں رکھی گئی ہے،راولپنڈی سے آنے والے تمام موٹر سائیکل کڈنی سینٹر نزد 6th روڈ میں پارک ہوں گے،اسلام آباد سے آنے والے شائقین اپنے موٹر سائیکل پریڈگراؤند میں پارک کریں گے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس کرکٹ سٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا۔

error: Content is protected !!