کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل محمد حسین سی سی نے شمیل سی سی کو 32رنز سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کے شاہ علی ظفر نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔ انہوںنے 91رنز بنائے بعدازاں 2وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ناکام سائیڈ کے آصف نے 33اور امیر مختیار نے 31رنز کی باری کھیلی۔ ذیشان جمیل نے 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں بھی یہی دونوں ٹیمیں باہم مقابل تھیں اور محمد حسین سی سی کو شمیل سی سی پر فتح حاصل ہوئی تھی ۔کے پی آئی گراؤنڈ،صدر پر کھیلے جانے والے فائنل میں پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں بحیثیت مہمان خصوصی ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر توانیاں سرف کرنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کلب کرکٹ کے ذریعے ہمیں حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہوگا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ کراچی کے ساتوں زونز کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے سنجیدہ اور اس پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ میںتمام زونز کے ساتھ کلب کرکٹ کی ترقی و ترویج کیلئے اپنا ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔اس موقع پر محمد اکرم، توصیف صدیقی، جمیل احمد، شہزاد عالم،شفیق کاظمی، خالد نفیس، مظہر اعوان، شاہد علی، عارف حفیظ، عارف وحید، عاصم علوی، افتخار الزمان، مہندرکمار، محمد ندیم، محمد رئیس، چوہدری ساجد علی، محمد طاہر، محمد عاصم، نسیم الدین، محمد یامین، افضل قریشی، بھرت کمار، رانا فیصل، حسین مرچنٹ، شاہد نواب، نواب عالم، محمد زاہد، عباس نواز ودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں محمد حسین سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39اوورز کے اختتام پر تمام وکٹوںپر 239رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔شاہ علی ظفر نے 91رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جاوید منصور نے 40، محمد سمیع نے 25اور عاقب رضوی نے 24رنز کی اننگز کھیلی۔ ذیشان جمیل نے 42رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ محمد الیاس اور اسرار اسلم 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔شمیل سی سی کیی جوابی اننگز مقررہ اوورز کی آخری گیند پر تمام ہوگئی جب 209رنز پر پوری ٹیم نے پویلین واپسی کا رخ کیا۔ آصف 33،امیر مختیاراورعلی مہرنے 31.31، امت روی 26 ،محمد الیاس اور اسرار اسلم 19,19رنز کی باری کھیلی۔ احمد فاروق، عاقب رضوی اور شاہ علی ظفر نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ ایمپائرز نذیر بٹ اور شاہد اسلم اور آفیشل اسکورر نجم الدین تھے۔