نمبیبیا نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دیدی

نمبیبیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شکست دیدی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ نمبیبیا کی ٹیم نے کسی آئی سی سی فل ممبر ٹیم کیخلاف کوئی سیریز جیتی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو دو میچ سے برابر تھی پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نمبیبیا کی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے نمبیبیا کی جانب سے گریک ولیمز نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روبن ٹرمپل مین نے 19 رنز ناٹ آئوٹ بنائے

 

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوی ، ویسلے اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ ایونز ایک وکٹ حاصل کرسکے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم 19.1 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 32 رنز کے فرق سے ہار گئی، زمبابوے کی جانب سے ٹونی اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نمبیبیا کی جانب سے جیمز فرائے لینکس اور جیراڈ نے دو دو جبکہ روبن، برناڈ، ڈیوڈ ویزے اور بن شیکانگو ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، گریک ولیمز کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!