نیشنل چیلنج کپ 2023 ؛ واپڈ اور ایس اے گارڈنز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

نیشنل چیلنج کپ 2023 میں سنسنی خیز کوارٹر فائنل کے بعد وابڈ اور

ایس اے گارڈنز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پہلے کوارٹر فائنل میں میں ایس اے گارڈنز نے ڈبلیو ایس ٹی سی کو 1-0 سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول عمر نے 38ویں منٹ میں کیا۔ ایس اے گارڈنز کے ہیڈ کوچ ظفر اقبال نے ایسے ایونٹس کے انعقاد پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور مجھے امید ہے کہ پی ایف ایف ایسے ایونٹس کا انعقاد موزوں انداز میں جاری رکھے گا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے فتح حاصل کی۔ فیصلہ کن گول شائق دوست نے 9ویں منٹ میں کیا واپڈا کے ہیڈ کوچ محمد حبیب نے کہا کے ہم اتنے عرصے سے مقابلوں کا انتظار کر رہے تھے۔

دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا۔ سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ واپڈا سے ہوگا جبکہ ایس اے گارڈنز کا مقابلہ ایچ ای سی سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز 10 مئی کو اسلام آباد کے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

error: Content is protected !!