ملتان سلطانز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل فور میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی، کپتان شعیب ملک اور انٹرنیشنل کھلاڑی یو اے ای میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹیم اونر علی خان ترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے پی ایس ایل کی ٹرافی کا تحفہ لیکر واپس آئیں گے۔پاکستان سپر لیگ چار میلہ سجنے کو تیار ہے، ایسے میں ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 4 میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے۔ یو اے ای پہنچنے والے کرکٹرز میں محمد عباس، حماد اعظم، علی شفیق، جنید خان، نعمان علی، شکیل انصر، عرفان خان اور عمر صدیق شامل ہیں۔ فرنچائز اونر علی ترین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ٹرافی جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔ٹیم کے منیجر ندیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پہلی بار پی ایس ایل کے مقابلوں میں ٹیم کی شرکت خوش آئند ہے۔ کپتان شعیب ملک، شاہد آفریدی اور انٹرنیشنل کھلاڑی دبئی میں ہی ٹیم جوائن کرینگے۔ ملتان سلطانز پندرہ فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

تعارف: newseditor