28ویں اسپیشل پرسن گیمز ،بلائنڈ کرکٹ میں پشاورکی کامیابیوں کاسلسلہ جاری

پشاور(نواز گوہر سے)پشاور صوبائی دارالحکومت پشاورمیں شروع ہونے والی 28ویں اسپیشل پرسن گیمز برائے جسمانی معذور کے سلسلے میں بلائنڈکرکٹ کے مزید دومیچوں کافیصلہ ہوگیا۔میزبان پشاوراوراسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت کرفائنل کے لیے راہ ہموارکرلی تاریخی اسلامیہ کالج کرکٹ گروانڈ پرکھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے روزکے پہلے میچ میں اسلام آباد نے اٹک کو26رنز سے مات دی۔

ٹاس جیت کرپہلے کھلتے ہوئے اسلام آباد نے چھ وکٹوں 93 ز بنائے انیس نے 35رنز کی قابل ذکراننگزکھیلی اٹک کی جانب سے نعمان نے تین وکٹیں حاصل کیں جواب انیس اورحسنین کی تباہ کن باولنگ کے سامنے آٹک کی ٹیم صرف مقررہ دس اوورز میں آتھ وکٹوں پر67رنز بناسکی انیس جاوید کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

دوسرے میچ میںمیزبان پشاورنے اپنی کامیابیوں کاسلسلہ برقراررکھتے ہوئے لاہورکے خلاف 17رنز سے کامیابی حاصل کی ٹاس جیت کرلاہور نے پشاورکی ٹیم کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ثناء اللہ نے اپنی بھرپورفارم کافائدہ اٹھاتے ہوئے تیس بالوں پر48رنزاوراوپنرہارون نے49رنز کااننگزکھیلی۔مقررہ دس اوورز میںپشاورنے ٹیم نے بغیرکسی نقصان کے 115رنز بنائے جواب میں لاہورکی ٹیم98رنز بناسکی عامراشفاق58رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ررہے پشاورکی جانب سے محسن اورہاورن نے دودوکھلاڑیوں کوآوٹ کیا واضع رہے کہ ایونٹ میں کل چاراے ون کیٹگیر ی کی ٹیمیں شریک ہیں جوسنگل لیگ کی بنیاد پرایک دوسرے کامقابلہ کررہی ہیں۔

error: Content is protected !!