کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس مرتبہ ان کی ٹیم ہی کراچی میں ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔لاہور قلندرز پی ایس ایل کے گزشتہ تینوں ایونٹس میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہتے ہوئے ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کراچی کے اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں اور اس مرتبہ ہم پُرامید ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم فائنل میں پہنچ کر لاہور کو کراچی سے جوڑیں گے اور دما دم مست قلندر کریں گے۔اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ بہت ہی اچھا رہا ہے اور کراچی کے لوگوں نے انہیں پیار بھی دیا ہے۔