ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، پاکستان ٹیم کی 7ویں پوزیشن برقرار

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم تیسرے سے 5 ویں نمبر پر آگئی ہےجبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 7 واں نمبر برقرار رہا ۔ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست ہوئی جبکہ آخری سینٹ لوشیا ٹیسٹ میچ میں 232 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور اس کی رینکنگ دو درجے گر گئی ۔ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر 7 پوائنٹس تو ملے لیکن اس کی رینکنگ میں پوزیشن 8 ویں ہی رہی ۔ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا ، ساوتھ افریقہ کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے ۔ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس ساتھ 7 نمبر پر موجود ہے ۔

تعارف: newseditor