خیبر پختونخوااوپن آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ دوروزہ آل خیبر پختونخواآرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،مردوں کے مقابلوں میں ظفر خان اورخواتین کے کے ایونٹ میںکائنات نثار نے گولڈمیڈلزحاصل کی۔اس ایونٹ میں بڑی تعدادمیں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹرشاہ فیصل تھے جنہوںنے مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وکوچ سرفرازخان اور ایونٹ کے ارگنازئر نواب خان بھی موجود تھے۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر سرپرستی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں قائم آرچری اکیڈمی میں کوچ نواب خان کھلاڑیوں کوٹریننگ سے رہے ہیں

ان میں مختلف ایجز کے مرد وخواتین کھلاڑی شامل ہیں،ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرانے کیلئے مقابلے منعقد کرائے گئے اور ان میں صوبے بھر سے کھلاڑیوںنے حصہ لیا،مردوں کے افرادی مقابلوں میں ظفر خان نے گولڈ،دائود نے سلور اور عید محمد نے تیسری پوزیشن جیت لی،خواتین کے انفرادی مقابلوں میںکائنات نے نثار نے پہلی،مسکان آفریدی نے دوسری اوروزیر ستان سے تعلق رکھنے والی مومنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،جبکہ خواتین کی جونیئر کٹیہگریز کے ایونٹ میں اریشا نے پہلی،نینانے دوسری جیت لی، میکس ڈبلزمیں فتح شاہ اور تانیاکی جوڑی نے گولڈاور حمزہ اور زرتاج نے سلور میڈلزجیتا،جبکہ پروفیشنل کٹیگری کے ایونٹ میںمسکان آفریدی اور زین نے گولڈمیڈل لیا،جبکہ کائنات نثار اور ظفر خان کی جوڑی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل نے مقابلوں میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہااور کہاکہ انشاء اللہ وہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹس کرینگے اورنیشنل اور انٹر نیشنل مقابلوں میں انہیں مکمل سپورٹ کرینگے،انہوںنے کھلاڑیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ جوکھلاڑی انٹرنیشنل کھیل میں گولڈ میڈل لے گا انہیں ایک لاکھ روپے اورسلور میڈل جیتنے ولے کو 50 ہزار اور برائونز میڈل لینے کھلاڑی کو30 ہزارروپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!