33ویں قومی کھیلوں کے رگبی مقابلے ایبٹ آباد میں شروع ہو گئے

ایبٹ آباد( سپورٹس رپورٹر)33ویں قومی کھیلوں کے رگبی مقابلے ایبٹ آباد میں شروع ہو گئے ابتدائی روز خواتین رگبی مقابلوں مےں پاکستان رےلوےز ، پاکستان واپڈا، کے پی کے اور پاکستان آمی کی ٹیموں نے کامےابی حاصل کی ایبٹ آباد کے کنج فٹبال گراءونڈ مےں خواتین رگبی ایونٹ کے پہلے مےچ مےں پاکستان رےلوےز نے پنجاب کو 5-0کے سکور سے شکست دی آمنہ ریلویز کی نمایاں سکورر رہےں جبکہ واپڈا نے سندھ کو ےکطرفہ مقابلے کے بعد مکمل آءوٹ کلاس کرتے ہوئے58-0کے اےک بڑے اور واضح مارجن سے ہراےا واپڈا کی سمیرا سب سے زےادہ ٹرائےوں کے ذرےعے اپنے ٹےم کے لئے سکور حاصل کرنے مےں کامےاب رہےں اسی طرح کے پی کے نے بھی بلوچستان کو سر اٹھانے کی ہی فرصت نہےں دی اور 20-0کے مارجن سے کامیابی سمیٹی ۔ آخری میچ میں آرمی نے پنجاب کو 30-0 کے مارجن سے ہرایا

error: Content is protected !!