پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی دعوت نہ ملنے پر نجم سیٹھی افسردہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے نہ بلائے جانے پر افسردہ دکھائی دیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے۔نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ میں وکٹیں گرنے اور چھکے لگنے پر خوشی میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے شور کو بہت زیادہ یاد کروں گا۔نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی کامیابی سے متعلق کہا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھ کر اس ایونٹ کی ہر گیند دیکھوں گا اور لیگ کی کامیابی کی دعا کروں گا۔

تعارف: newseditor