وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے نکالے جانیوالے سریے اور پائپ کی تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعلی سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے نکالے جانیوالے سریے اور پائپ کی تحقیقات کا مطالبہ

مسرت اللہ جان

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے پانچ مارچ 2024کو سریا اور پائپوں کی بڑی تعداد دوپہر تین بجے کے قریب نکال دی گئی سوزوکی میں لے جانیوالے اس سامان کے بارے میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہیں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سینئر ملازم نے اپنی نگرانی میں گاڑی میں ڈالا ہے

سامان ڈالنے والے ملازمین کو یہ کہاگیا ہے کہ یہ سامان کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایک سابق سیکرٹری کے گھر جایا جارہا ہے جہاں پر ٹینس کورٹ بن رہا ہے

اسی وجہ سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے سامان سوزوکی میں پہنچایا ہے ، کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے

کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے اورکونسے سیکرٹری کے گھر یہ سریا اور پائپ پہنچائے گئے ہیں حالانکہ یہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ملکیت ہے اور اس پر غریب عوام کے ٹیکسوںکا پیسہ لگایا گیا ہے –

کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ کرپشن کے خاتمے کے بڑے دعوے کرتے ہیں اسی بناءپر اب انہیں اس کا نوٹس لینا چاہئے.

کھیلوں کے ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ کی جائے اور اس عمل میں جلدی کی جائے کیونکہ ہفتے بعد صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ یہ کہہ کرمنکرہو جائے گی کہ ہمارے کیمروں میں ریکارڈ نہیں اور صرف چھ دن کے کیمروں کی ریکارڈنگ ہوتی ہیں.

error: Content is protected !!