شیخانی پریمئر لیگ ‘ سیزن IIIمیں 6ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی کی تاریخ میں پہلی بار 6کلبس پر مشتمل ٹورنامنٹ میں کھلاڑی نیلامی کے زریعہ مختلف شریک کلبوں کا حصہ بنیں گے۔ پلاٹینم ، گولڈن اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔پلاٹینم کیٹیگری میں کامران ابراہیم، یوسف ہالاری، عدنان سلیم، غضنفر رچی، وقاص وکیل اور فیاض وارثی، گولڈن کیٹیگری میں ابو زرابوخیر، شاہ زیب ڈائر، عدیل اقبال۔ اعجاز خان، عبداﷲنواب، اویس عارف جبکہ سلور کیٹیگری میں امام الٰہی ، علی نوید، سید جواد علی، نوید جواد علی، نوید نگڈا،سمیر احمدانی اور خرم وہاب شامل ہیں۔ جو 6ٹیمیں ایونٹ کا حصہ ہونگی ان میں بلڈرز، کراچی اسٹالن ، بلال فائٹرز، شیخ فائٹرز، گی جی گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔طیب بالاگام، آدم جی طائی حیبا، حارث الطاف، عامر نور،احمد لشکروالا، فرید آغا،محمد عظیم، سلمان شیخان، محمد وسیم او وقاص اقبال ٹیم کے مالکان ہونگے۔ 150 کھلاڑیوں میں ہر ٹیم اپنے لیے 17,17کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گی۔ ایونٹ میں جملہ 18میچز فلڈ لٹ میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے نیا ناظم آباد او راصغر علی شاہ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور جلدانعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

تعارف: newseditor