انڈر19بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ،خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ اور پنجاب کی جیت

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر19 بین الصوبائ ہاکی چیمپئن شپ میں خیبر پختون خواہ، بلوچستان، سندھ اے، پنجاب سی اور پنجاب اے،نے اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔ اولمپین شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری انڈر نائنٹین بین الصوبائ ہاکی چیمپئن شپ کے چوتھے روز پانچ میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں خیبر پختون خواہ اے نے اسلام آباد کو چھ گول سے شکست دی، فا تح ٹیم کیجانب سے کپتان رومان نے 2، عثمان، جبران حمزہ، عثمان خان اور رضا حبیب نے ایک ایک گول سکور کیا- دوسرے میچ میں بلوچستان نے گلگت بلتستان بی کو 5 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے معراج علی 2، عبدل نافع، یونس خان اور وکیل احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں سندھ اے نے پنجاب ڈی کو چار گول سے مات دی۔ سندھ اے کے نومان خان، سردار خان، عدنان اور عالیان سلیم نے ایک ایک گول سکور۔ چوتھے میچ میں پنجاب سی نے آزاد جموں کشمیر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔ پنجاب سی کی جانب سے عبدل رحمان نے تین گول۔ سکور کیے آزاد جموں کشمیر کے شاہزیب اور عطا الرحمن نے ایک ایک گول کیا۔ راونڈ کے آخری میچ میں پنجاب اے نے گلگت بلتستان بی کو 9 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حماد ادین نے 5، رضوان علی نے 2، علی ہریرہ اور علی عزیز نے ایک ایک گول کیا ۔آج چاروں کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل پنجاب اے اور پنجاب سی کے درمیان، دوسرا سندھ اے اور سندھ بی کے درمیان تیسرا سندھ بی اور خیبر پختون خواہ اے کے درمیان اور چوتھا کوارٹر فائنل بلوچستان اور خیبر پختون خواہ بی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor