پاکستانی اسٹار محمد عرفان کی لیجنڈری کرکٹ ٹرافی میں چھاگئے.

پاکستانی اسٹار محمد عرفان کی لیجنڈری کرکٹ ٹرافی میں چھاگئے ،

پاک بھارت ٹی 20 میچ کے شدت سے منتظر

کولمبو (16 مارچ 2024)

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی اپنے شائقین کو بہترین کھیل پیش کرکے محظوظ کررہا ہے۔ اس جوش و خروش میں لیجنڈری پاکستانی کرکٹر محمد عرفان ایک غیرمعمول کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں

جنہوں نے کولمبو لائنز کو ٹورنامنٹ میں آگے لے جانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کی شاندار کارکردگی نے صرف 2 میچز میں ہی لائنز کو پہلی پوزیشن تک پہنچادیا ہے۔

کینڈی سیمپ آرمی کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ سیمپ آرمی کا سامنا کرنا ایک مشکل امتحان تھا لیکن وہ اپنی ٹیم کے اثرات چھوڑنے کے لئے پرعزم تھے۔

باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عرفان نے کولمبو لائنز کے نمایاں بولر کے روپ میں سامنے آئے انہوں نے صرف 33 رنز دیکر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی کارکردگی کی بدولت سیمپ آرمی 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکے اور بالآخر فتح لائنز کے حصے میں آئی
عرفان امریکہ میں انتہائی متوقع پاک بھارت ٹی 20 مقابلے کے منتظر ہیں

انہوں نے روایتی حریفوں کے میچ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ ایک عالمی کھیل ہوتا ہے۔

انہوں نے محمد رضوان اور بابر اعظم کو پاکستان کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر رضوان اور بابر مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کے بعد آنے والے کھلاڑی اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہیں۔

پاکستان کی باؤلنگ کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عرفان نے کہاکہ پاکستان کا کھیل بہت زیادہ بولنگ پرانحصار کرتا ہے، اگر شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو فتح یقینی ہوجاتی ہے۔

error: Content is protected !!