ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز نے ایک بار پھر کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر لیے

سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کی ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز نے ایک بار پھر کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت لیا ہے۔عائشہ ایاز 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتنے والی پہلی فی میل پاکستانی بن گئی ہیں۔عائشہ ایاز نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی خبر سن کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اس مصیبت کے وقت کھڑی ہوں، اور پچاس ہزار روپے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرتی ہوں۔

 

عائشہ ایاز نے اپنا گولڈ میڈل ڈی سی سوات جنید خان کے نام، اور سلور میڈل وزیر کھیل عاطف خان کے نام کر دیا۔عائشہ ایاز پاکستان کے ہونہار کھلاڑی اور کوچ ایاز نائک کی بیٹی ہے، جو پاکستان میں کسی بھی انٹرنیشنل کھیل میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بچی ہے۔تائیکوانڈو فیملی کی طرف سے پریزیڈنٹ کرنل وسیم جنجوعہ اور سیکریٹری جنرل مرتضی حسن بنگش نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ ایاز ہمارے ملک کا اثاثہ ہے، جو مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

error: Content is protected !!