بھارت کیساتھ کرکٹ مقابلے،سرفراز احمد کا دبنگ اعلان سامنے آگیا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) : پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر دبنگ اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہئیے کہ وہ کھیل کو کھیل ہی سمجھے اور کھیل میں سیاست کو شامل نہ کرے۔ اگر بھارت کرکٹ کھیلنے کے لیے رضامند ہے تو ٹھیک ہے ہمیں بھی کرکٹ کھیلنی چاہئیے لیکن اگر بھارت نے رضامندی ظاہر نہیں کی تو ہم بھارت کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح پی ایس ایل پروان چڑھا ہے، اسی طرح اب پی ایس ایل کا شمار آئی پی ایل کے بعد دوسری بڑی لیگ میں ہو رہا ہے لہٰذا اس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے گرین سگنل دے رکھا ہے۔

تعارف: newseditor