پاکستانی کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت

پاکستانی کرکٹرز کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق جو کرکٹرز 5 فروری کے نمائشی میچ کا حصہ نہیں ہیں وہ 8 فروری تک بی پی ایل کھیل سکتے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے والے کھلاڑی 2 فروری کو واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو واپس بلانے کی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیا۔

 

 

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو 2 فروری کو وطن واپس طلب کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے والے کرکٹرز پر وطن واپسی کی کوئی پابندی نہیں ہے۔بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حارث رئوف، محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، نسیم شاہ، افتخار احمد، اعظم خان اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہو گا۔پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!