پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی کیلئے ٹرائلز 26فروری سے شروع ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کیلئے دو روزہ ٹرائلز 26 فروری سے بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ میں شروع ہوں گے۔سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے میڈیا کو بتایا کہ پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز کیلئے 4، 4کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز ڈائریکٹر اکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی کی زیرنگرانی 26 اور 27 فروری کو دن 2 بجے بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ، راولپنڈی میں منعقد ہوں گے، کھلاڑیوں کے ٹرائلز کوچز سجاد خان اور خالد خان لیں گے، منتخب شدہ 20 کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائیگی۔

تعارف: newseditor