کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ہم ’’اپنی مٹی ،اپنا کھیل‘‘ کی روایت کو بحال کررہے ہیں ،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمو خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کو کبڈی ورلڈ کپ2020ء کی میزبانی کا موقع کا ملا ہے،کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ہم ’’اپنی مٹی ،اپنا کھیل‘‘ کی روایت کو بحال کررہے ہیں ، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی سپورٹس کے دروازے کھل گئے ہیں، سیاح بھی پاکستان آرہے ہیں، ہماری کبڈی ٹیم کی بھرپور تیاری ہے، انشاء اللہ کبڈی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ہم کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں، مہمان کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کریں گے

شائقین کو اچھی کبڈی دیکھنے کو ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں قومی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور ٹائیٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں، ہمارے کھلاڑیوں کا دنیا کی کبڈی ٹیموںمیں بہت نام ہے، دوسری ٹیموں پر پاکستان کبڈی ٹیم حاوی ہے، کھلاڑی جیت کے عزم کو بلند رکھیں ، اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی عطا کرے گا، میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے 9 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

ہم پُرامید ہیں کہ بھارت کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی اور دنیا کے کبڈی کے کھلاڑیوں کا مقابلے کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل سپورٹس بحال ہوگئی ہے، حال ہی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں کھیل کر گئی ہیں اور اب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے پھر پاکستان آئی ہوئی ہے، انگلینڈ کا کائونٹی کلب بھی پاکستان کھیلنے کے لئے آرہاہے، انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت 7 فروری کو شروع ہو جائے گی ، شہر کے مختلف مقامات پر کائونٹرز بنائے ہیں

جہاں سے شائقین ٹکٹ خرید سکیں گے، کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ہم ’’اپنی مٹی ،اپنا کھیل‘‘ کی روایت کو بحال کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز بعد کبڈی کا میلہ سج رہا ہے

تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مہمان ٹیموں کی روایتی میزبانی کریں گے، شائقین کبڈی کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے ہیں، افتتاحی تقریب رنگا رنگ ہوگی جس کو یادگار بنایا جائے گا، کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، اسلام آبادمیں ڈھائی ماہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ کی ہے، ہم سب پرامید ہیں کہ پاکستان ٹائیٹل جیتے گا۔

error: Content is protected !!