تیسرا ڈپٹی کمشنر صوابی سپورٹس فیسٹیول،پروقار تقریب کیساتھ بام خیل سپورٹس کمپلیکس میں شروع


پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ ) تیسرا ڈپٹی کمشنر صوابی سپورٹسفیسٹول پروقار تقریب بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں شروع ہوگئی جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑی گیارہ مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں ، فیسٹول کا باضابطہ افتتاح چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خان ، اے سی صوابی تابندہ طارق ، اے سی اختشام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفس صوابی کے زیراہتمام اور ڈپٹی کمشنرکے تعاون سے منعقدہ سپورٹس تیسرا ڈپٹی کمشنر صوابی سپورٹس فیسٹول کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔کھلاڑیوں نے اس موقع پرمارچ پاسٹ، پی ٹی ڈسپلے ، جمناسٹک اور ، مارشل آرٹ کا خوبصورت مظاہرہ پیش کرکے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی۔

فیسٹول ایک مہینے تک جاری رہیگی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ سپورٹس کے حوالے سے صوابی کی زمین کافی زرخیز ہے جنہوں نے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر لوہا منوایا ،انہوں نے کہا کہ یوتھ ہماری سرمایہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت یوتھ کی سرگرمیوں کو پرموٹ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی کے قیام سے نئے آنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے میں مدد ملی گی انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑیوں میں سپورٹس کی سامان کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے نوجوانوں میں بالخصوص اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں میں بالعموم ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت اہم رول ادا کرتے ہیں موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ میں اہم رول ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ قبائلی اضلاع سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ایک ہزار گراؤنڈ بنائے جارہے ہیں جو کہ آئندہ چارمیں ملک ہوگی ۔

انہوں نے سینٹ چیئر مین صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صوابی کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کررہے ہیں ۔ اور نہ صرف سپورٹس میں بالکہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔اس موقع پراس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپورٹس کمپلیکس کیلئے ایک کروڑ کا اعلان جبکہ سپورٹس گالا میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے دس لاکھ روپے کے علاوہ بیس کھلاڑیوں کو بیرون ملک بھیجنا کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں للکارا گیا تو کرنل شیر خان کا ضلع بھی بھارت کیلئے کافی ہے ، پاکستان کا ہر شہری مجاہد ہے ، رشکئی میں بڑا انڈسٹریل زون بنارہے ہیں ، پوری قوم چاہے وہ اپوزیشن بھی ہو ایک پیج پر ہیں ، ہم امن پسند لوگ ہیں محمد صادق سنجرانے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر16 میں پاک آسٹریلیا میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی احمد کو پچاس ہزار وپے کیش ایوارڈ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوابی ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ یہاں مختلف دوروں پر آتے رہیں گے ۔

اس سے پہلے ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خان ، اے سی صوابی تابندہ طارق ، اے سی اختشام الحق اور تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر اس سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا ہے ۔جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑی بارہ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں

تعارف: newseditor