ایشیا کپ ; سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

 

ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے 9وکٹوں کے نقصان پر257رنز بنائے،سدیرا سماراویکراما93رن بنا کرنمایاں رہے۔

کوشل مینڈس نے50 ،پاتھم نسانکا40،داسن شناکا 24،دیموتھ کرونارتنے18اور چارتھ اسالنکا نے10رنز بنائے

تسکین احمد اور حسن محمود نے 3،3 اورشرف الاسلام نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم48.1اووز میں 236 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

 

توحید ہردوئے82رنز بنا کر نمایاں رہے،مشفق الرحیم29، مہدی حسن میراز28اورمحمد نعیم نے21رنز بنائے۔

لٹن داس اور نسوم احمد نے15،15 اورحسن محمود نے 10رنز بنائے،مہیش تھیکشنا،داسن شناکا اور متھیشا پاتھیرانا نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!