ملتان سلطانز کا تگڑا کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) ملتان سلطانز کا سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا، ویسٹ انڈیز آندرے رسل انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچز کیلئے اپنی قومی ٹیم میں اچانک شمولیت کے باعث وطن واپس لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کے سلسلے میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی دکھانے والی ملتان سلطانز کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ملتان سلطانز کا سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ ملتان سلطانز کا حصہ ویسٹ انڈیز آندرے رسل انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچز کیلئے اپنی قومی ٹیم میں اچانک شمولیت کے باعث وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

error: Content is protected !!