ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ابوظہبی کے شید زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز اس مرتبہ آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے کیا اور دونوں نے ٹیم کو 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔آندرے فلیچر اس اسکور پر 26 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، تاہم اس کے بعد کامران اکمل نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے امام الحق کے ہمراہ 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔امام الحق 46 رنز بنانے کے بعد 98 کے مجموعے پر فواد احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو کامران اکمل کو کیرون پولارڈ کی شکل میں ساتھی مل گیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 31 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی لیکن 129 کے مجموعے پر کامران اکمل 72 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ تو کی لیکن پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر ٹیم کو 165 تک پہنچادیا۔محمد نواز، محمد حسنین ڈیوین براوو اور فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔دونوں ٹیموں کے اس وقت 5، 5 فتوحات کے ساتھ 10،10 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن اوسط کی وجہ سے پشاور زلمی کی پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔