قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی،دوسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیاں کا امکان

ایڈیلیڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی،جہاں کل بدھ سے قومی ٹیم دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کریگی،قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے،حارث سہیل کی جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد عباس کو بھی فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 29نومبر سے ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر 0-1کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔کھلاڑی منگل کو آرام کے بعد بدھ اور جمعرات کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میں حارث سہیل کی چھٹی کا امکان ہے جب کہ امام الحق یا عابدعلی کوبھی موقع دیا جاسکتا ہے۔فاسٹ بولر محمد عباس کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ یاسر شاہ ، شاہین آفریدی اور عمران خان میں سے کوئی ایک ڈراپ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیاننگز اور 5 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیں بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ ایڈیلیڈ میں نتیجہ مخلتف ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ ان بلے بازوں میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے، بابر اعظم نے عمدہ اننگز کھیلی، محمد رضوان اس ٹیم میں نیا ایڈیشن ہے، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلا، مجھے یقین ہے کہ انہیں دوسرا موقع ملا تو وہ اچھا کھیلیں گے۔

error: Content is protected !!