راولپنڈی کرکٹ ایڈہاک کمیٹی کے سابق رکن،ریجنل صدرپی ایس ایل پر جوا لگاتے گرفتار،تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی کرکٹ کی ایڈہاک کمیٹی کے سابق رکن ، ریجنل کرکٹ کے صدر اور کائونٹی کرکٹ کلب کے صدر عاشق علی کو پی ایس ایل پر جوا لگاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا عاشق علی کے ساتھ ، اس کا بیٹا اور ساتھی بھی شامل تھے جو کہ خضر اور بلاول ہیں،عاشق علی راولپنڈی کی کرکٹ میں کافی ایکٹو تھے ، انہوں نے پنڈی کرکٹ میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہوا ہے پولیس کے مطابق عاشق علی کو راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی سے گرفتار کیا گیا۔ جوے کے اس کاروبار کا آغاز اسی علاقے سے ہوا۔ اس کے بعد ان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیل گیا۔ ان کی ٹیم راولپنڈی ، لاہور ، کراچی اور دوبئی تک کام کرتی تھی عاشق علی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ پولیس نے نقدی اور جوئے کا سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا عاشق علی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت عرصے سے یہ کام کر رہے تھے ، ہمارا نیٹ ورک کئی شہروں میں پھیلا ہوا ہے ۔ پی ایس ایل 4 میں لوگ زیادہ تر کوئٹہ پر جواء لگا رہے ہیں ۔

کیونکہ ان کے مطابق کوئٹہ پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم ہے،راولپنڈی کرکٹ کے ان حلقوں کے موقف کو تقویت ملی ہے جو تواتر سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے پرانی انتظامیہ پہ بد عنوانی اور بد انتظامی کا الزام لگاتے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کرپٹ مافیا پچھلے 12 سالوں سے پنڈی کی کرکٹ کو دیمک کی طرح کھا رہا تھا جس کو آج گرفتاری کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے اور پنڈی سے ایسے کرپٹ مافیا کو نکال باہر کیا جائے

تعارف: newseditor