پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رانا محمد شفیق کو ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات کردیا۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق کو ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات کردیا۔

 

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد 1978 ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ، 1978 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق نے 33 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائیندگی کی.

 

رانا محمد شفیق بطور مینجر، کوچ ، سلیکٹر اور کیمپ کمانڈنٹ قومی ہاکی ٹیموں کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

رانا محمد شفیق کو اولمپیئن شکیل عباسی کی جگہ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!