پاکستانی خاتون کرکٹر ثنا میر کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ثناء میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2018ء میں شامل کرلیا گیا۔ثناء میر نے ٹوئٹر پیغام میں الحمد للہ کے بعد کہا ہے کہ وہ آئی سی سی اور ڈیوڈ رچرڈسن کی مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ موقع دیا اور حوصلہ افزائی کی۔ثناء کا مزید کہنا ہے کہ اس کھیل سے اُنہیں بہت محبت ہے اور دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔33سالہ ثناء میر قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان اورپاکستان کی سینئر ترین کرکٹر ہیں جو 2005ء سے ملک کی نمائندگی کررہی ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سمرتی مندھانا، تسمین بیومنٹ، سوزی بیٹس (کپتان)، ڈین وین نیکرک، سوفی ڈیوائن، الیسا ہیلے، مریزانے کیپ، ڈیندرا ڈوٹین، ثنا ء میر، سوفی ایکسلیسٹن اور پونم یادے شامل ہیں۔

تعارف: newseditor