پاکستان انڈر 19 کو چار روزہ میچ جیتنے کے لیے سات وکٹیں درکار

پاکستان انڈر 19 کو چار روزہ میچ جیتنے کے لیے سات وکٹیں درکار

منگل کو چٹوگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں واحد چار روزہ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش انڈر 19 کو پاکستان انڈر 19 کے خلاف ابھی بھی 105 رنز کا خسارہ ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

 

271 رنز کے خسارے پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے، بنگلہ دیش کے ابتدائی بلے باز مظاہر الاسلام بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے ۔ عاشق الرحمان شبلی اور عادل بن صدیق نے دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز جوڑے۔ عادل بن صدیق 105 گیندوں پر 26 رنز بنا کر وہاج ریاض کا شکار ہو گئے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ عاشق الرحمان شبلی نے 201 گیندوں پر 79 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

 

دن کے اختتام پر بنگلہ دیش انڈر 19 کا 70 اوورز میں تین وکٹوں پر 166 رنز تھا۔ کپتان شریر ثاقب اور اکانتو شیخ بالترتیب 47 اور پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

 

اس سے قبل، سات وکٹوں پر 364 کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، پاکستان انڈر 19 کی ٹیم 128.1 اوورز میں 420 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز عبید شاہد نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 144 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ علی اسفند نے 79 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

 

بنگلہ دیش انڈر 19 کے لیے وصی صدیقی سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 25.1 اوورز میں 86 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اقبال حسین ایمن نے 28 اوورز میں 81 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!