اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) چار رکنی قومی ٹیم ایشین بیچ انڈر21- والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پیر کو کراچی سے تھائی لینڈ رووانہ ہو گی۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چمپئن شپ 15 مارچ سے 18 مارچ تک تھالی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس کی تیاری کے سلسلہ میں چاررکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، جن میں خان آفاق، عثمان فریاد علی، خان زرناب اوراحمد مصطفی خان شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض اعجاز احمد جبکہ کوچنگ کے فرائض ایرانی کوچ موواحدی حامد انجام دیں گے، قومی ٹیم 11 مارچ کو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے تھالی لینڈ رووانہ ہوگی، اور وہاں پر موسم آب وہوا کو مدد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔