فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ زون VIIکے تیسرے راؤنڈ کا 19مارچ سے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVIIکی زیرنگرانی جاری فضل محمود نیشنل چمپئن شپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 19 تا26مارچ2019 ناظم آباد جیم خانہ اور آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈز پرکھیلا جائے گا۔ تیسرے راؤنڈ کیلئے 6ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے جنہیں 3,3کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ’اے‘ شاہی باغ،ملک اسپورٹس اورناظم آباد جیم خانہ جبکہ گروپ ’بی‘ پاک کریسنٹ،ناظم آباد ینگسٹر اور رینجرز سی سی پر مشتمل ہے۔ 19مارچ کو شاہی باغ اور ملک اسپورٹس آصف آباد گراؤنڈ اور پاک کریسنٹ اور ناظم آباد ینگسٹر کی ٹیمیں ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر باہم مقابل ہونگی۔ 20مارچ کو شاہی باغ اور ناظم آباد جیم خانہ اور پاک کریسنٹ اور رینجرز سی سی بالترتیب ناظم آباد جیم خانہ اور آصف آباد گراؤنڈ پر نبردآزما ہونگی۔ 21مارچ کو ناظم آباد جیم خانہ گرؤنڈ پر رینجرز سی سی اور ناظم آباد ینگسٹر جبکہ 26مارچ کو ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ملک اسپورٹس اور ناظم آباد جیم خانہ کے مابین مقابلہ ہوگا۔فائنل 27مارچ کو ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor