73ویں پنجاب گیمز،صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز شروع

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی ہدایت پرمحکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام 73ویں پنجاب گیمز کی تیاریاں جاری ہیں، 73ویں پنجاب گیمز 24سے 27اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہورہی ہیں جس میں پنجاب بھرسے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

دیگر صوبوں کی ٹیمیں بھی گیمز میں حصہ لیں گی، 73ویں پنجاب گیمزمیں شرکت کیلئے صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں

لاہور میں سوئمنگ،آرچری ،گوجرانوالہ میں شوٹنگ،رننگ ،ڈی جی خان میں فٹبال، سوئمنگ، ہاکی، سائیکلنگ، بیڈمنٹن،والی بال اور ریسلنگ کے ٹرائلز ہوئے، کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

 


73ویں پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے کی

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ظہور احمد، نازش نور،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، سلمان بٹ، تمام ایڈمسٹریٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز شریک ہوئے،اجلاس میں 73ویں پنجاب گیمز کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی

error: Content is protected !!