گرلز سکواش چیمپئن شپ،کوارٹر اور سیمی فائنلز مکمل

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گرلز سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مکمل ہوگئے’اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر ‘خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق برٹش چیمپئن و سکواش لیجنڈ قمرزمان’چیف آرگنائزر منور زمان ‘کے پی سکواش ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سجاد خلیل ‘ شیر بہاردر ‘سابق چیمپئن محب اللہ خان ‘ خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

ہونیوالے کوارٹر فائنل مقابلوں میں واپڈا کی کومل خان نے خیبرپختونخوا کی کلثوم کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ چھ اور گیارہ دو ‘کے پی کی حراء عقیل نے کے پی کی ہی مناہل عقیل کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ’کے پی کی ثناء بہادر نے آرمی کی کائنات خان کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ کے پی کی نمرہ عقیل نے کے پی کی زہرہ کے خلاف گیارہ سات ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں واپڈا کی کومل خان نے کے پی کی حراء عقیل کے خلاف گیارہ آٹھ ‘نو گیارہ ‘گیارہ تین اور گیارہ ایک سے کامیابی حاصل کی

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کی نمرہ عقیل نے کے پی کی ہی ثناء بہادر کے خلاف سخت مقابلے کے بعد گیارہ نو ‘دس بارہ ‘دس بارہ ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فائنل واپڈا کی کومل خان اور خیبرپختونخوا کی نمرہ عقیل کے خلاف کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!