پاکستان سپر لیگ فور، فائنل کی ایک ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائیگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کون پہنچے گا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے فائنل میں؟ ایک ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی یا پھر سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، آج کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوںگی، جو جیتا وہ سیدھا فائنل میں پہنچے گاتاہم ہارنے والی ٹیم کو ایک اور چانس ملے گا۔ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہارنے والی ٹیم آؤٹ ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کوئٹہ اور پشاور کے مقابلے میں ہارنے والی ٹیم سے ایلیمینٹر 2 کھیلے گی۔

تعارف: newseditor