میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سالانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ستمبر کے آخری ہفتے سے کیا جائے گا، سید شرف علی شاہ

 

 

میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سالانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا
آغاز ستمبر کے آخری ہفتے سے کیا جائے گا، سید شرف علی شاہ

 

انٹری فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور بورڈ کے ریسرچ اسپورٹس سیکشن کے واٹس اپ گروپ میں بھی شیئر کر دیا گیا ہے، سید محمد علی شائق
بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے نہم و دہم جماعت کے طلباء و طالبات کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لے سکتے ہیں، حور مظہر

 

انٹری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2023 ہے، ریسرچ اسپورٹس سیکشن

 

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا آغاز ستمبر کے آخری ہفتے سے کر دیا جائے گا۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہرنے اس سال بھی سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات ستمبر 2023کے آخری ہفتے سے شروع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے نہم و دہم جماعتوں کے طلباء و طالبات کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انٹری فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور بورڈ کے ریسرچ اسپورٹس سیکشن کے واٹس اپ گروپ میں بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔ انٹری فارم بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر ہے تمام تفصیلات انٹری فارم پر قواعدو ضوابط کے ساتھ موجود ہیں۔ سالانہ کھیلوں کے انعقاد کے پروگرام حسب ذیل ہے۔

 

25ستمبر کو (بوائز کرکٹ)، 28ستمبر کو بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس (بوائز وگرلز)، 9اکتوبر ہاکی (بوائز و گرلز)، 16اکتوبر والی بال (بوائز)، تھرو بال (گرلز)، 23اکتوبر فٹ بال (بوائز)، 30اکتوبر Squash (بوائز)، 6نومبر Futsal (بوائزو گرلز)، 13نومبر رسہ کشی (بوائز و گرلز)، 27نومبر ایتھلیٹکس (بوائز و گرلز) کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ انٹری فارم جمع ہونے کے بعد کھیلوں کے انعقاد شیڈول اور مقامات کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہر نے کہا کہ ہم نے انٹری فارم کے ساتھ کھیلوں کے حوالے سے قواعد و ضوابط بھی منسلک کر دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں اور اس سلسلے میں میٹرک بورڈ زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے

گزشتہ سالوں سے کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد معیاری گراؤنڈز اور جمنازیم میں کیا گیا تھا اور اسکولوں کے سربراہان کی جانب سے کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔

 

 

 

error: Content is protected !!