زون V’بی‘ ڈویثر ن لیگ‘ ینگ مظفر آباد کی قاسمی کیخلاف آسان کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ینگ مظفرآباد نے قاسمی سی سی کو 22رنز سے قابو کرلیا۔ جنید احمد اور خورشید خان کی نصف سنچریاں کارامد‘ طاہر خلیل اور محمد ذاکر کی ففٹی اور محمد اشفاق کی 5وکٹیں رائیگاں گئیں۔ کورنگی فرینڈز نے کامران اسپورٹس کیخلاف 70رنز کی آسان کامیابی حاصل کی۔ سجاد خان اور فرید رحیم نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ طارق رحیم اور فہیم احمد کی 4,4وکٹیں کارگر ثابت ہوئیں۔ ظفر خان کے 39رنز اور عمیر خان کی 4وکٹیں غیر موثر رہیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر ینگ مظفر آباد نے پہلے اننگز کا آغاز کیا ار مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 289رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ جنید احمد نے 54، خورشید خان نے 51، بن یامین نے 44اور اسمٰعیل شاہ نے 29رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد اشفاق نے 5حریف کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔قاسمی اسپورٹس کی جوابی بیٹنگ 39اوورز میں 267رنز پر تمام ہوگئی۔ طاہر خلیل نے 57، محمد زاکر نے 54، علی محمد نے 47اور جبران خان کے 34رنز بھی انکی ٹیم کے کام نہ آسکے۔ بن یامین، انورشہباز اور محمد رضوان نے 3,3وکٹیںباہم تقسیم کیں۔ دوسرے میچ میں کورنگی فرینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوں پر 240رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ سجاد خان نے 74، فرید رحیم نے 57،افتخار احمد نے 44رنز کے ساتھ قابل زکر کارکردگی دکھائی۔ عمیر خان کے ہاتھ 41رنز پر 4وکٹ لگے۔ کامران اسپورٹس کی جوابی اننگز 27اوورز میں زمیں بوس ہوگئی۔ جب 170رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ ظفر خان 39جبکہ زین قریشی اور فہیم احمد 24.24رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلے والے کھلاڑی بنے۔ طارق رحیم اوراحسن علی نے 4,4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ایمپائرز سیف اﷲ مگسی اور یاسر خان تھے۔

error: Content is protected !!