لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ابوظہبی میں جاری سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز 2019ء میں اب تک 30میڈلز جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز کھلاڑیوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز 2019ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور میڈلز جیت رہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کر ے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز کی تیاری کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی ہیں
کھلاڑیوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ، پنجاب سٹیڈیم اور جمنیزیم ہال میں پریکٹس کے لئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کیں جس سے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو بہتر بنایا اور کھلاڑی سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیت کر پاکستانی پرچم بلندکررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلاڑی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید میڈلز جیتیں گے۔
سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز 2019ء میں اب تک کھلاڑیوں نے پاکستان کے نام9گولڈ سمیت 30میڈلز حاصل کئے ہیں ۔سپورٹس بورڈ پنجاب ان کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کر ے گا۔