پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے لیے عماد وسیم ، محمد عامر،بابراعظم اور شاداب خان کے نام زیر غور

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے لیے عماد وسیم, محمد عامر,بابراعظم , شاداب خان کے نام زیر غور ……..
( اصغر علی مبارک )

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں شروع ہوگیا جس 29 کھلاڑی شریک ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے لیے عماد وسیم, محمد عامر,بابراعظم , شاداب خان کے نام زیر غور ہیں, پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے،

ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے والے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر,محمد رضوان، بابراعظم شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دیا تھا فٹنس ٹریننگ کیمپ کا مقصد پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس اور قوت برداشت کو معیاری بنانا

اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔کیمپ میں کھلاڑیوں کو جسمانی ٹریننگ سمیت سخت ترین مشقیں کرائی جائیں گی۔

سخت ٹریننگ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی مہارت اور پھرتی میں بہتری لانا ہے۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لیے آرمی کی زیر نگرانی 8 سال قبل 2016 میں بھی ٹریننگ کرائی گئی تھی۔ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقدہ ٹریننگ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

دوسری طرف پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤلنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بھارت کے لیے 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن سے بات چیت کی گئی اور گیری کرسٹن نے پی سی بی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

پی سی بی کے عہدیداران کو گیری کرسٹن کو راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ باؤلنگ کوچ کے لیے سابق آسٹریلین کرکٹر جیسن گلیسپی کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اور ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلیا کے جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں 20 دن کا وقت رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

تاہم سابق آسٹریلین آل راؤنڈر نے دنیا کی مختلف لیگز میں کوچنگ اور کمنٹری کی ذمے داریوں کو قومی ٹیم کی کوچنگ پر فوقیت دیتے ہوئے پی سی بی سے معذرت کر لی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

error: Content is protected !!