پاکستان تھرو بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہو گا

پشاور (آن لائن) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل 21 مارچ کو پشاور میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر محمد طاہر نوید کریں گے پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق اجلاس میں گذشتہ ایک برس کی فیڈریشن کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور فیڈریشن کی آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ دیگر اداروں کو اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor