پہلے ناظم سوات سپورٹس فیسٹول 2019 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) پہلا ناظم سوات سپورٹس فیسٹول 2019 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ مکان باغ سپورٹس کمپلیکس سوات میں شروع ہوگیا ، ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمد علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے باضابطہ افتتاح کیاان کے ہمراہ نائب ناظم عبدالجبار خان ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام اﷲ خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فواد احمد ، ڈی او فنانس اینڈ پلیننگ حماد علی ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اﷲ خٹک ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نسیم اختر چیئر مین ڈسٹرکٹ فنانس کمیٹی فضل محبوب ، پی ایچ ایف کانگرس ممبر ملک ودوان ، خورشید خان ، تحصیل ناظم خوزہ خیلہ عثمان خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ریجنل سپورٹس آفس سوات کے زیراہتمام پہلا ناظم سوات سپورٹس فیسٹول میں 2500 مرد وخواتین کھلاڑی 28 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں ، جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہینگی

فیسٹول کا باقدہ آغاز حافظ بلال نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان اور ریجنل سپورٹس آفیسر سوات حضرت اﷲ خٹک نے مہمانوں میں ثقافتی قلع پہنا یا اس کے فوراً بعد کھلاڑیوں مارچ پاسٹ میں شرکت کی قومی ترانے کے فوراً بعد سنگر عبید ارمان نے دل دل پاکستان گاہ کر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کئے ، پاکستان کی سب سے کم عمر انٹر نیشنل میڈلسٹ عائشہ آیاز نے تمام دستوں کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا قومی پرچم لئے سلامی کے چبوترے سے گزری ، دل دل پاکستان کے فوراً بعد تائیکوانڈو اور جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ کیاگیا

جس میں کھلاڑیوں کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، کھلاڑیوں کے اس خوبصورت مظاہرے کو دیکھتے ہوئے تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی ، ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اﷲ اور چیئر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان مہمانوں کوسپورٹس گالے حوالے سے روشنی ڈالی اور کہا کہ اس فیسٹول سے بہترین کھلاڑی سامنے لانے میں مدد ملی گی اور وہ آنے والے 23 گیمز میں سوات ریجن کی نمائندگی کرینگے ، ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں پورے سال جاری رہے انہوں نے کہا کہ کھیل اب نصاب کا اہم حصہ ہے اور اس سے ہمارے نوجوانوں کو ایک طرف صحت اور دوسری طرف ان کو اچھے شعور کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ، ا نٹر ریجنل ہاکی اور انٹر ریجنل فٹبال جیسے ایونٹس سوات میں منعقد کریگی تاکہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کی جاسکے ۔ ناظم سوات نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اﷲ خٹک ، چیئر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان اور ممبران ڈسٹرکٹ کونسل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قومی سرمایہ ہے

موجودہ حکومت نوجوانوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، تاکہ وہ ایجوکیشن تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ اس گالے کا انعقاد ہر سال کرایا جائیگا ، تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے پوشیدہ ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے ۔ آخر میں مہمانان نے منتظمین میں شیلڈز تقسیم کی ۔ 28 مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں 5 دن تک جاری رہینگے ، اور اختتام پر کھلاڑیوں کو ٹرافی ، میڈلز ، سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دیئے جائینگے

تعارف: newseditor