رائزنگ اسٹار ٹرافی‘ سندھ رانا کی افتتاحی میچ میں سعودآباد جیم خانہ کیخلاف کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ رانا نے رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن کرکٹ ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سعود آباد جیم خانہ کو 152رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سعود فاروقی نے فاتح ٹیم کے معراج الدین کو 74رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بائیو ریکس مین آف دی میچ کیش ایوارڈ پانچسو روپے پیش کئے۔ملت گراؤنڈ ملیر پر کھیلے گئے افتتاحی میچ میں سندھ رانا نے ٹاس جیت کر پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز کے اختتام پر 9وکٹوں پر 293رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ معراج الدین نے 5چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 74رنز کی عمدہ اننگز تراشی۔ محمد نبیل نے 41رنز میں 7بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرائی۔ بابر بدر نے 39رنز اسکور کئے۔ نذیر احمد کے 37رنز میں 6چوکے شامل تھے۔ حضرت شاہ نے 33رنز کی باری کھیلی۔ میڈیم فاسٹ طحہ ملک نے 6رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیاجبکہ محمد احمد کو 58اور علی اسحق کو 72رنز کے عوض 2,2وکٹیں ملیں۔سعود آباد جیم خانہ کی جوابی اننگز 22.5اوورز میں تمام ہوگئی جب اسکور بورڈ پر 141رنز کاٹوٹل لگایا گیا۔ محمد عبید نذیر نے 51رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ دوران اننگز انہوں نے 8چوکے رسید کئے۔ میڈیم فاسٹ مطیع الرحمن کو 33رنز پر 4اور لیگ اسپنر تیمور ظاہر کو 33رنز پر 3وکٹ ملے۔

error: Content is protected !!