وزیراعظم عمران کی جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کی تعریف

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ )وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے کرکٹ کے فروغ کیلئے جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کی کوششوں کی تعریف کی اور پی ایس ایل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے چیئرمین پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے عزم کو دہرایا ۔ اس موقع پر شاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!