ایبٹ اباد کے خصوصی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

 

 

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اسپیشل اولمپکس میں شہر ایبٹ آباد کا ایک فخر ، خصوصی کھلاڑیوں کی شاندار و جاندار کامیابیاں ۔

17جون سے 26 جون تک ہونے والے اسپیشل اولمپکس پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن سے 10گولڈ اور 80دوسرے میڈلز حاصل کیے ہیں ۔ کنگسٹن سکول پاکستان کا واحد سکول ہے جس کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے اسپیشل اولمپکس جرمنی میں حصہ لیا۔

کنگسٹن سکول کے دو کھلاڑیوں علی عامر اور عبداللہ خان جدون نے اسپیشل اولمپکس پاکستانی ہاکی ٹیم میں کھیلے اور ورلڈ مقابلے میں پیرا گوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا اور کانسی کے دو میڈلز حاصل کیے ۔
کنگسٹن کے علی عامر نے باسکٹ بال میں کانسی اور سلور میڈلز حاصل کیے اور سردار حیبب اللہ نے ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈ کیساتھ تین سلور میڈل حاصل کیے ہیں ۔

 

کنگسٹن سکول کے پرنسپل سردار محمد عرفان نے کہا کہ کے پی کے خصوصی بچوں کے لیے ایک زندہ قبرستان کی مانند ہے،

ان خصوصی بچوں کے لیے نہ صوبے میں نصاب ہے ، نہ کتاب ہے ، اور نہ ہی کوئی فاہدہ مند پالیسی ہے ،
ان خصوصی بچوں کے لیے دنیا میں انفرادی تعلیمی نصاب ہوتا ہے مگر یہاں کی ستم ظریفی کہ یہ بچے نارمل بچوں کا تعلیمی نصاب پڑھتے ہیں ۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے ۔

 

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدگی سے اسپیشل ایجوکیشن کی طرف توجہ دیں اور ان لوگوں سے فائدہ لیں جن کے پاس اسپیشل ایجوکیشن کا فہم ہے

 

 

error: Content is protected !!