سینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کی ٹیم خطرناک،آسڑیلوی کپتان

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لیے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی ہے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

تعارف: newseditor