فلوریڈا میں نئے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح

فلوریڈا(سپورٹس لنک رپورٹ) فلوریڈا میں راجر فیڈر، سرینا ولیمز، نواک جوکوچ اورنامی اوساکا نے نئے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا، میامی ٹینس کے پہلے روز چین کی وانگ ژیو کامیاب رہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ راجر فیڈرر، نواک جوکووچ، سرینا ولیمز، اور جاپان کی نامی اوساکا نے ایک ساتھ رِبن کاٹا۔ میامی ٹینس کے نئے کورٹ پر افتتاحی میچ میں چین کی وانگ ژیو نے میدان مار لیا۔ وانگ نے پورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔مردوں میں کینیڈا کے فلیکس آگیر کی فتح ہوئی، کینیڈین اسٹار نے اٹلی کے پالو لورینزی کو دو صفر سے شکست دی۔

error: Content is protected !!