سپر لیگ فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ کے پولو گرائونڈ میں پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے قبل آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال تھے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی جیتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کے بے حد شکر گزار ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی اور مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔

تعارف: newseditor