لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 8سال بعد منعقد ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نے اظہار یکجہتی کیلئے صوبوں صوبوں کے سپورٹس وفد کو بھی 72ویں پنجاب گیمز2019ء میں مدعو کیا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا صوبوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اظہار یکجہتی کے لئے 72پنجاب گیمز 2019ء میں اپنے نمائندہ وفود بھیجنے کا اعلان کیا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا صوبوں کے کھلاڑی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں اظہار یکجہتی کیلئے حصہ لیں گے
72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد سے پنجاب سمیت ملک بھر میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے 8سال بعد 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد کو ملک بھر سے پذیرائی مل رہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب دیگر صوبوں کے وفود کو خوش آمدید کہتا ہے
وفود کی شرکت سے بھائی چارے کی فضا اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، دوسرے صوبوں سے مل کر سپورٹس کو فروغ دیں گے۔ دوسرے صوبوں کی شرکت سے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی رونقیں دوبالا ہوں گی اور ہمارے کھلاڑیوں کو دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں سے کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے کھیل میں بہتری آئے گی۔