حمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ رہبر اسپورٹس اورقریشی ڈولفن کولٹس کی اگلے مرحلے میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید انوی ٹیشن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قریشی ڈولفن کولٹس نے صادق کولٹس کو 74رنز کی واضح شکست سے دوچار کیا ۔بابر علی اور غلام عباس کی نصف سنچریاں کارامدثابت ہوئیں ۔ مفکر معراج کی 34رنز کی اننگز غیر موثر رہی۔ رہبر اسپورٹس نے قریشی ڈولفن سی سی کیخلاف 48رنز کی آسان فتح اپنے نام کی۔محمد غفران نے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔فرحت محمود اور محمدثاقب کے ہاتھ 3,3وکٹیں لگیں۔فاتح ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کے پی آئی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچوں میں قریشی ڈولفن کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 195رنز جوڑے۔ بابر علی نے 59رنز میں 6چوکے اور 2چھکے لگائے۔ غلام عباس کے 56رنز میں 7چوکے شامل تھے۔ ضیاء علی کے 25رنز 4چوکوں پر مشتمل تھے۔فیروز خان نے 2چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ لیوکا وارن نے 39رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔صادق کولٹس کی کی ٹیم 20ویں اوورز میں 121رنز پر ہمت ہارگئی۔ مفکر معراج نے 4چوکے لگا کر 34رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔مبین انصاری نے 26رنز میں 3چوکے اور ساجد انصاری نے 1چوکا لگا کر 13رنز اسکور کئے۔ شاکر احمد، حنین گل، جنید شاہ اور قیصر خان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔دوسرے میچ میں رہبر اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 185رنز بنائے۔ محمد غفران نے 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 61رنز کی باری کھیلی۔ اعجاز جونیئر نے 6چوکے لگا کر 35اور محمد عاقب نے 34رنز میں 3چوکے لگائے۔اویس سعید نے 18رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔محمد مشرب نے 28رنز پر 2مہرے کھسکائے۔قریشی ڈولفن کی جوابی اننگز 18.1اوورز میں 151رنز پر تمام ہوگئی۔ معاذ قریشی کی عمدہ بیٹنگ 42رنز میں 5چوکے لگائے۔زین العابدین اورمحمد طارق نے 22,22رنز اسکور کئے۔ مذکورہ میچوں کو سہیل احمد اور محمد اسلم ایمپائرز جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor