حسین عباس کرکٹ‘ فضل حسین سی سی اور کراچی بادشاہ اگلے مرحلے میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح سی سی ، کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔فضل حسین سی سی ن ے تنولی ٹائیگر سی سی کو 6وکٹوں سے ناکام کیا ۔ عدنان سمیع اور عمران نے کارامد نصف سنچریاں اسکور کیں۔ طارق نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناکام سائیڈ کے محمد عامر اور فرحان کی نصف سنچریاں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔دوسرے میچ میں کراچی بادشاہ نے نیکسن سی سی کا 111رنز کا ہدف باآسانی 5وکٹوں پر حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔ شاہزیب نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔فاتح ٹیموں کی اگلے مرحلے میں رسائی یقینی ہوگئی۔ ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر تنولی ٹائیگر نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35اوورز میں تمام وکٹوں پر 207رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ محمد عامر نے 66اور فرحان نے 56رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ خورشید نے 13رنز اسکور کئے۔ طارق نے 40رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ناصر نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ 3کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ فضل حسین سی سی نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو باآسانی 4وکٹوں پر 22ویں اوورز میں 211رنز بناکر فتح کو یقینی بنالیا۔ عدنان سمیع نے 60اور عمران نے 55رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ عادل نے 42رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اشفاق نے 21رنز اسکور کئے۔ آصف تنولی، بابر ، خورشید اور فرحان نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔ایمپائرز عبداﷲزرین اور سید حنین تھے۔دوسرے میچ میں نیکسن کرکٹ کلب نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 24اوورز میں 110رنز پر پویلین لوٹ گئی۔عمیر ندیم نے 28، فرحان نے 27اور شاہزیب نے 22رنز اپنے کھاتے میں درج کرائے۔ شاہزیب انے 42رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ دانیال احمد، خرم بٹ اور محمد عامر نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔کراچی بادشاہ نے 16.3اوورز میں فتح کو یقینی بنالیا جب 5وکٹوںپر 111رنز اسکور بورڈ لگائے گئے۔ محمدعامر نے 36، عمیر شاہ 21 اورارسلان علی نے 17رنز بنائے۔ اورنگ زیب 32رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کرنے کا سبب بنے۔ ایمپائرز جاوید جعفری اور جنید افضل تھے۔

error: Content is protected !!