72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل 2اپریل کو ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی ریہرسل 2اپریل کو پنجاب سٹیڈیم (نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس)میں ہوگی، ریہرسل میں پنجا ب کی 9ڈویژنز سے پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے دستے حصہ لیں گے، پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، افتتاحی تقریب کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،افتتاحی تقریب 3اپریل کو شام 6بجے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں ہوگی جس میں معروف گلوکار ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،افتتاحی تقریب میں ترکش بینڈ پرفارمنس، جمناسٹک ،مارشل آرٹس اور دیگر آئٹمز پیش کی جائیں گی،شائقین کے لئے فری انٹری گیٹ نمبر 4اور 5سے ہوگی۔

تعارف: newseditor